Follow important prayers in daily life to got success
*⭕ سوتے وقت کی دعا۔*
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا
الٰہی عزوجل میں تیرے نام پر مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔
⭕ *کھانا کھانے سے پہلے کی دعا.*
بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی بَرَكَةِ اللّٰہِ
میں نے الله کے نام کے ساتھ اور الله کی برکت پر کھانا شروع کیا
⭕ *کھانا کھانے کے بعد کی دعا ۔*
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ
اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمانوں میں سے بنایا۔
⭕ *گھر سے نکلتے وقت کی دعا۔*
بِسْمِ اللّٰہِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہِ
اللہ عزوجل کے نام سے (گھر سے نکلتا ہوں) میں نے اللہ عزوجل پر بھروسہ کیا اللہ عزوجل کے بغیر نہ طاقت ہے (گناہوں سے بچنےکی) اور نہ وقت ہے (نیکیاں کرنے کی)۔
⭕ *گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا۔*
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَخَیْرَالْمَخْرَجِ
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی جگہوں کی بھلائی طلب کرتا ہوں۔
⭕ *نیند سے بیدار ہونے کی دعا۔*
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لئے جس نے ہمیں موت (نیند) کے بعد حیات (بیداری) عطا فرمائی اور ہمیں اسی طرف لوٹنا ہے۔
⭕ *مسجد میں داخل ہونے کی دعا*
اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔
’’اے اللہ! میرے لیے رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘
⭕ *مسجد سے نکلنے کی دعا۔*
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ
’’اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل اور تیری رحمت مانگتا ہوں۔‘‘
⭕ *ملاقات کے وقت کی دعا۔*
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ - وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ
تم پر سلامتی ہو۔ اور تم پر بھی سلامتی ہو۔
⭕ *چھینک آنے کے بعد کی دعا۔*
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
تمام تعریفیں اللہ عزوجل کےلئے ہیں۔
⭕ *مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا۔*
إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن. اَللّٰهُمَّ أْجُرْنِيْ فِيْ مُصِيبَتِيْ وَاخْلُفْ لِيْ خَيْرا مِنْهَا
يقینا ہم اللہ ہى كى ملكيت ہیں اور اسى كى طرف لوٹ كر جانے والے ہیں۔اے اللہ مجھے ميرے اس صدمے یا تكليف كا اجر دے اور بدلے ميں مجھے اس سے زيادہ بہتر دے۔(صحیح مسلم)
⭕ *مصیبت کے وقت ورد کرنا۔*
لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو پاک ہے، یقینا میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔
⭕ *لباس پہنتے وقت کی دعا*
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ
تمام خوبیاں اللہ عزوجل کے لئے جس نے مجھ کو یہ کپڑا پہنایا اور میری قوت و طاقت کے بغیر مجھ کو عطا فرمایا۔
⭕ *وضو سے پہلے کی دعا*
بِسْمِ اللّٰہِ وَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
اللہ عزوجل کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
⭕ *وضو کے درمیان پڑھنے کی دعا*
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي
اے اللہ عزوجل مجھے بخش دے اور میرے گھر میں برکت و شادگی دے اور میرے گھر روزی میں برکت عطا فرما۔
⭕ *بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دعا*
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي
اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے مجھ سے اذیت دور کی اور مجھے عافیت دی۔
⭕ *غصہ آنے کے وقت کی دعا*
أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ
میں شیطان مردود سے اللہ عزوجل کی پناہ چاہتا ہوں۔
⭕ *مصیبت ذدہ کو دیکھتے وقت کی دعا*
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهٖ وَفَضَّلَنِي عَلٰی كَثِيرِ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلَاً
اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت دی، جس میں تجھے مبتلا کیا، اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی۔
⭕ *قبرستان میں داخل ہوتے وقت کی دعا*
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمُ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ
اے قبر والوں تم پر سلام ہو۔ اللہ عزوجل ہماری اور تمہاری مغفرت فرما۔ اور تم ہم سے پہلے پہنچ گئے اور ہم پیچھے آنےوالے ہیں۔
⭕ *روزہ رکھنے کی نیت*
وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
’’اورمیں نے ماہ رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی.‘‘
⭕ *روزہ افطار کرنے کے بعد کی دعا*
اَللّٰهُمَّ اِنِّی لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ
’’اے اللہ!میں نے تیری خاطر روزہ رکھا اور تیرے اوپر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ کیا اورتیرے رزق سے اسے کھول رہا ہوں۔‘‘
⭕ *جانور کو نزر لگ جانے پر پڑھنے کی دعا*
لَا بَأْسَ أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا يَكْشِفُ الضُّرَّ إِلَّا أَنْتَ
کوئی ڈر نہیں ہے(اے) انسانوں کے رب بیماری دور کردے اور شفادے دے کیوں کہ تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی نقصان دور نہیں کر سکتا۔
⭕ *درد اور بخار کی دعا*
بِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عَرَقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ
شروع اللہ کے نام سے جو کبریائی والا ہے اور میں اس اللہ کی پناہ میں آتا ہوں جو عظمت والا ہے پھڑکتی رگ اور آگ کی گرمی سے
Don't Forget Me In Your Prayers...
Comments
Post a Comment